7 ستمبر، 2026، 9:56 AM

افغانستان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، طالبان

افغانستان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، طالبان

طالبان کے اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف خطرہ پیدا کرنے یا کارروائی کے لیے استعمال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، طالبان حکومت کے نائب ترجمان حمد اللہ فطرت نے کہا ہے کہ کابل کسی بھی شخص یا گروہ کو افغانستان کی سرزمین دوسرے ملکوں کے خلاف خطرہ پیدا کرنے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت افغانستان کا پورا علاقہ مرکزی حکومت کے کنٹرول میں ہے اور طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد ملک میں امن و امان کی صورت حال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

حمد اللہ فطرت کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان کی جانب سے افغانستان میں موجود بعض مسلح گروہوں کے حوالے سے طالبان حکومت پر مسلسل سوال اٹھائے جاتے رہے ہیں۔

پاکستان ان گروہوں میں تحریک طالبان پاکستان اور بعض علیحدگی پسند تنظیموں کو شامل کرتا ہے اور اس کا مؤقف ہے کہ یہ گروہ افغانستان میں پناہ لے رہے ہیں اور وہاں سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہیں۔

اسلام آباد ماضی میں طالبان حکومت سے مطالبہ کرتا رہا ہے کہ وہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے اور ایسے مسلح گروہوں کے خلاف کارروائی کرے۔

News ID 1941197

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha